
تہران(ویب ڈیسک )ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران عظیم ترہے اور اس کو کوئی ڈرا دھمکا نہیں سکتا۔
ہم اس مشکل دور کو بھی وقارسے گزار یں گے۔
حسن روحانی سنی علما سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سر فخر سے بلند ہوں گے اور دشمن کو شکست ہوگی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی حکومت کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری بیان میں بھی کہا گیا کہ ہمارے سر فخر سے بلند ہوں گے اور دشمن کو شکست ہوگی۔














