ظلم وجبر کاشکارفلسطین،پھر بھی امن کا پیغام ,خصوصی فیچر

                     

    ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل نے گذشتہ70برسوں سے فلطسینی زمین پر ظلم و ستم کا بازار گرم  کر رکھا ہے اور نہتے فلسطینیوں پر بم

برسانے کا ایک طویل سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، ایسے میں ایک فلسطینی عورت صبیحہ ابو رحماہ نے اسرائیل کی جانب سے آنسو گیس کے شیلز کو اکٹھے کرکے ان میں خوشبودار پھول لگا کر امن کا پیغام دنیا کے لیے دیا ہے۔

خوف اور دہشت کے سرزمین میں ایک فلسطینی خاتون امن کے بیج بو رہی ہیں وہ بھی اسرائیل کے جانب سے ظلم کا پیغام دینے والے آنسو گیس کے اسعتمال شدہ گرینیڈ میں۔

یہ فلسطینی خاتون صبیحہ ابو رحماہ رملہ کے علاقے کے قریب ایک چھوٹے سے گاوں بلین کی رہنے والی ہیں جو اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے مقامی فلسطینیوں پراستعمال کیے جانے والے آنسو گیس شیل کے خالی خول اکٹھے کرتی ہیں اور استعمال شدہ خولز میں وہ خوش رنگ ، خوش نما اور خوشبودار پھولوں کے پودے اُگا رہی ہیں۔

اسرائیل نے مغربی اردن کے کنارے اپنی سرحد سے کافی باہر، مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اپنے شہریوں کی سلامتی کے نام پر 2002ء میں خار دار باڑھ لگانے کے ساتھ ساتھ ایک سرحدی دیوار کی تعمیر بھی شروع کر دی تھی۔ اسراٸیل کی جانب سے اِس سرحدی دیوار کی تعمیر کے خلاف 2009ء میں ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین پر اسراٸیلی فوجیوں کی جانب سے بے تحاشا آنسو گیس کے گرینیڈ پھینکے گٸے جس سے مظاہرین میں موجود صبیحہ ابو رحماہ کا بیٹا باسم ابو رحماہ شھید ہو گیا۔

انہی شیلز کے ذریعے سے اُنہوں نے اپنے بیٹے کی جاٸے شھادت پر ایک خوبصورت یادگار باغ بنا رکھا ہے۔ یہ خوبصورت باغ  اس علاقے میں ہے جس پر فلسطینیوں نے اپنے ملکیت کے دعوے کو 2 سال قبل کورٹ میں دائر کیا تھا اور یہ علاقہ اسرائیلی متنازع دیوار کی تعمیر کے راستے میں آتا ہے۔

فلسطینی خاتون کے اس منفرد باغ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔ گرینیڈ میں لگے ہوئے یہ نرم و نازک پھول امن کی خواہش کی ترجمان اور عالمی برادری کے لیے واضع پیغام ہیں۔