
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی کمپنی ہواوے کو بلیک لسٹ کرنے کے بعد گوگل
نے بھی ہواوے کے ساتھ کاروبار معطل کردیا۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ گوگل کے اس اقدام کے بعد دنیا بھر میں بڑی تعداد میں موجود ہواوے کے موبائل فونز پر اثر پڑے گا۔ ہواوے استعمال کرنے والے صارفین فی الحال تو اینڈرائڈ ایپس اور گوگل پلے سروس کو استعمال کرسکیں گے تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ رواں سال گوگل کے اگلے ورژن کے لانچ ہونے کے بعد یہ ہواوے کی ڈیوائسز پر دستیاب نہیں ہوسکیں گی
۔البتہ ہواوے کے صارفین اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم اوپن سورس لائسنس کے ذریعے اس نئے ورژن کو استعمال کرسکیں گے۔دوسری جانب ہواوے کمپنی کی ڈیوائسز پر گوگل اور اینڈرائیڈ سسٹم کی رسائی معطل ہونے پر ہواوے کمپنی نے اپنا آپریٹنگ سسٹم بنانے کی تصدیق بھی کردی۔اس حوالے سے رچرڈ یو چینگ ڈونگ نے کہا کہ وہ اس قسم کی ہر صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔














