
ٹوکیو(ویب ڈیسک )چینی کمپنی ہواوےپرامریکا کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرپابندی کےباوجود ملائیشیا کمپنی کی
مصنوعات استعمال کرتا رہےگا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات ملائیشین وزیراعظم مہاتیرمحمد نےکہی ۔ٹوکیومیں ایک کانفرنس سےخطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ ان مصنوعات میں جاسوسی کیلئےکچھ ہو،مگر ملائیشیا کی جاسوسی کوئی کیوں کرے گا؟ انہوں نے کہا کہ ان کاملک ہواوے کی مصنوعات اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کرتارہےگا۔














