
سرینگر (ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوںنے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں منگ کی
صبح ضلع پلوامہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوان کو ضلع کے علاقے اونتی پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔
ادھربھارتی فوجیوںکی طرف سے گاندربل، بانڈی پورہ ، کپواڑہ ، بارہمولہ ، سرینگر، اسلام آباد ، کولگام ،شوپیاں، رام بن ، ڈوڈہ ، کشتواڑ و دیگر قصبوں ، علاقوں میں مسلسل 12دنوں سے تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کا رروائی جاری ہے ۔














