مقبوضہ کشمیرمیںفوجی محاصرہ اور پابندیاں 64ویں روز بھی جاری

سرینگر (ویب ڈیسک ،فوٹو :فائل ) مقبوضہ وادی کشمیر او ر جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں فوجی محاصرہ اور ذرائع

مواصلات کی معطلی پیر کو مسلسل 64 ویں دن بھی جاری رہی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان پابندیوںکی وجہ سے مقبوضہ علاقے کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع، بازار اور تعلیمی ادارے بند جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔ مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکاروںکی تعیناتی اور جگہ جگہ رکاوٹیں اور خارد ار تاریں بچھانے کی وجہ سے وادی کشمیر ایک جیل کا منظر پیش کررہی ہے۔
مقبوضہ وادی میں مسلسل محاصرے کی وجہ سے لوگوںکو اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کاسامنا ہے اور موسم سرما آنے کے ساتھ ہی انکی مشکلات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ بیشتر کشمیری سیاستدان جیلوںیا گھروں میں نظربند ہیں ۔
رواںماہ کی 24 تاریخ کو ہونیوالے بلاک ڈیویلپمنٹ کونسل کے انتخابات میں صرف بی جے پی اور کانگرس کے اراکان ہی حصہ لے سکیں گے۔ وادی کشمیر کے ضلع گاندربل کے جنگال میں گزشتہ گیارہ روز سے بڑی فوجی کارروائی جاری ہے۔ بھارتی فوج کی ایلیٹ پیرا ٹروپرز کو پہاڑی علاقے میں جہاں سڑک کی رسائی نہیں ہے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچایا گیا ہے۔