
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا نے ڈھائی سو ارب ڈالر مالیت کی چینی درآمدات پر اضافی محصولات معطل کرنے کا اعلان کر دیا
ہے۔
یہ اضافی محصولات آئندہ منگل سے لاگو ہونا تھے۔ دوسری جانب چین نے بھی 40 سے50ارب ڈالر مالیت کی امریکی زرعی مصنوعات خریدنے کی حامی بھرلی ہے۔ یوں دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے مابین گزشتہ15 ماہ سے جاری کشیدگی اور تجارتی جنگ میں اب کمی آتی دکھائی دے رہی ہے۔
یہ پیش رفت جمعرات اور جمعہ کو واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کے بعد سامنے آئی ہے۔ مزید سنجیدہ معاملات آئندہ مذاکراتی مراحل میں زیر بحث آئیں گے














