
نئی دہلی (ویب دیسک ) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں شوہر نے فحش لباس نہ پہننے اور شراب پینے سے انکار پر اپنی
بیوی کو طلاق دے دی۔بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سے تعلق رکھنے والی نوری فاطمہ نامی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ فحش لباس نہ پہننے اور شراب پینے سے انکار کرنے پر اس کے شوہر نے اسے طلاق دے دی۔ مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوری فاطمہ نے بتایا کہ میری 2015ء میں عمران مصطفیٰ سے شادی ہوئی تھی اور شادی کے کچھ ہی دنوں بعد ہم دہلی چلے گئے تھے۔ چند ماہ بعد میرے شوہر نے مجھے شہر کی دوسری لڑکیوں کی طرح چھوٹے چھوٹے لباس زیب تن کرنے کی فرمائش شروع کر دی۔
خاتون نے بتا یا کہ وہ چھوٹے چھوٹے کپڑے پہن کر اپنے شوہر کے ساتھ نائٹ پارٹیوں میں جاتی اور وہ شراب پیتا تھا، میں جب شراب پینے سے انکار کرتی تو وہ مجھے ہر دن مار پیٹ کرتا تھا۔ خاتون نے اپنے شوہر پر الزام لگایا کہ کئی سال تک تشدد کرنے کے بعد کچھ دن پہلے اس نے مجھے شراب پینے کا کہا میرے انکار کرنے کے بعد اس نے مجھے طلاق دے دی۔ متاثرہ خاتون نے اس سلسلے میں ریاستی خواتین کمیشن سے بھی رابطہ کیا جس پر کمیشن نے اس کے شوہر کو نوٹس بھیجا ہے۔














