
ڈیووس(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)دنیا کے دولت مند تاجراور امریکی مخیر شخصیت جارج سورس
نے مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دنیا کی مخیر شخصیت جارج سورس نے انتہا پسند مودی کو آڑے ہاتھوں لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ خوف ناک حد تک بھارت میں قوم پرستی بڑھی ہے۔قوم پرست مودی ملک کو ہندو ریاست بنانے پر تلے ہوئے ہیں ۔ کشمیر جہاں مسلمانوں کی بڑی آبادی ہے وہاں کارروائی کی گئی اور اب لاکھوں بھارتی مسلمانوں کو شہریت سے محروم کرکے قوم پرستی کی بدترین مثال قائم کی جارہی ہے۔














