برطانیہ میں کورونا وائرس سے ایک اور پاکستانی ڈاکٹر جاں بحق

لندن(ویب ڈیسک)دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لینے والے خطرناک کورونا وائرس سے برطانیہ میں ایک اور پاکستانی ڈاکٹر جاں

بحق ہو گیا۔برطانیہ میں مقیم 45سالہ پاکستانی ڈاکٹر ناصر خان کنسلٹنگ میڈیسن تھے اور کورونا وائرس کے باعث بولٹن اسپتال میں دو ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے۔برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 61ہزار تک جا پہنچی ہے جبکہ وائرس سے اب تک 21ہزار 678افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔