
ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے کورونا وائرس کی وباء کے باعث تمام تعلیمی ادارے ستمبر
تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔۔ انہوں نے دارالحکومت ڈھاکہ میں اپنی رہائش گاہ پر وڈیو کانفرنس کے ذریعے انتظامیہ کے حکام کے ساتھ اجلاس میں کہا کہ تعلیمی داراے اس وقت تک بند رہیں گے جب تک کورونا وائرس کی وباء پر بنیادی طور پر قابو نہیں پا لیتے تاہم دیگر شعبے آہستہ آہستہ کھولیں گے۔ بنگلی دیشی وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا اور ان کے روزگار کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔





































