امریکا میں کوروناسے60ہزار اموات ہو سکتی ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے سبب60سے 65 ہزار اموات ہو سکتی

ہیں،انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے کم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر الزام لگایا ہے کہ چین اورعالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس دے نمٹنے میں دیر کی۔ میں چین سے خوش نہیں ہوں، چین کو بہت پہلے وبا کا پتہ چل گیا تھا۔ یہ خوفناک ہے جوامریکا اوردنیا کے 180 سے زیادہ ممالک میں ہو رہا ہے۔
دوسری جانب کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ امریکی ریاست نیویارک کے گورنراینڈریو کوومو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام لگایا ہے کہ وہ کورونا سے نمٹنے کیلئے فنڈنگ نہیں دے رہے۔نیو یارک میں پریس کانفرنس کے دوران گورنر اینڈیو کومو کا کہنا تھا کہ نیو یارک کورونا کی وبا کا مرکز ہے اور انہیں ریاست کی معیشت کی بحالی اور کورونا ٹیسٹوں کی تعداد بڑھانے کیلئے مرکزی حکومت کی فنڈنگ کی ضرورت ہے۔