
بیجنگ،نیویارک،لندن(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 97ہزار 297ہوگئی، 28لاکھ 31ہزار
عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، یومیہ سیکڑوں اموات اور نئے کورونا کیسز سامنے آرہے۔
امریکہ میں 9لاکھ 25 ہزار 38 افراد کورونا سے متاثر جبکہ کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 52185تک پہنچ گئی، ہزاروں افراد تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں، بحری بیڑے یو ایس ایس کڈ پر تعینات 18 اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔سپین میں ہلاکتیں 22 ہزار سے زائد، اٹلی میں 26 ہزار کے قریب، فرانس میں 22 ہزار 245 جرمنی میں 5760 افراد ہلاک ہوگئے۔ فرانس میں 1500 فوجی اہلکار کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
برطانیہ میں 19 ہزار 506 افراد لقمہ اجل بن گئے۔بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار429 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد24,506 پہنچ گئی اور اس دوران اس وبا سے مزید57 افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 780 افراد ہلاک اور 24 ہزار 506 متاثر ہیں،بیلجیم میں 6 ہزار 490 افراد لقمہ اجل بن چکے۔
چین جہاں دنیا میں سب سے پہلے وائرس سامنے آیا تھا وہاں اب نئے کیسز اور اموات تقریبا تھم گئی ہیں۔ چین میں اب تک 4 ہزار 632 ہلاکتیں اور 82 ہزار 804 افراد متاثر ہیں۔
ایران میں 5 ہزار 481 افراد جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ برازیل میں 3 ہزار 331 اور کینیڈا میں 2 ہزار 147 زندگیاں ضائع ہو چکیں۔کورونا وائرس نیدر لینڈ میں بھی 4 ہزار 177 جانیں لے چکا ہے جب کہ ترکی میں 2 ہزار 491 اور سوئٹزرلینڈ میں 1549 افراد لقمہ اجل بن گئے۔





































