
واشنگٹن(ویب ڈیسک)دنیا میں سپرپاور کہلانے والے امریکا میں تاحال کورونا کو قابو نہیں کیا جا سکا۔امریکا میں کورونا وائرس کیسز کی
تعدادسات لاکھ سے بڑھ گئی ہے ہے،جبکہ اموات 37 ہزار سے زائدہیں۔
فرانس کے خبررساں ادارے کے مطابق وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ملک امریکا میں وبا بے قابو ہو گئی ہے اور وہاں پر متاثرہ افراد اور ہلاکتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وائرس کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔





































