کورونا وائرس:برطانیہ میں ڈیڑھ ماہ کا بچہ جان کی بازی ہار گیا

لندن(ویب ڈیسک )برطانیہ میں ڈیڑھ ماہ کا بچہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار گیا۔برطانوی محکمہ صحت کے مطابق کورونا سے

اب تک مرنے والوں میں یہ سب سے کم عمر بچہ تھا۔
برطانیہ میں لاک ڈاؤن شروع ہونے کے دوران اس بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ مہلک وائرس کی وجہ سے اب تک اکتیس ہزار سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔