کورونا: کویت میں 20 روز کیلئے کرفیو کے نفاذ کا اعلان

کویت(ویب ڈیسک) عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر حکومت نے ملک میں 20 روزہ مکمل کرفیو کے نفاذ کا

اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویتی وزیر اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ دس مئی کی شام چار بجے سے 30 مئی تک ملک میں مکمل کرفیو ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات نے اس ضمن میں واضح کیا ہے کہ کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
انہوں نے عوام سے کہا ہے کہ وہ گھروں پہ رہیں تاکہ وائرس کے پھیلنے کے امکانات کم سے کم ہوں۔کرفیو سے متعلق مزید اعلانات جلد کیے جائیں گے،یاد رہے کہ کویت میں کورونا وائرس سیاب تک سات ہزار208 افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 47 افراد کی اموات ہو چکی ہیں۔