
سری نگر(ویب ڈیسک )مقبوضہ جموں وکشمیر میں پلوامہ ضلع میں ایک آپریشن کے دوران کھریو پانپور کے شارشالی علاقے میں فوج اور
حریت پسندوں کے درمیان فائرنگ میں ایک نوجوان کو شہید کردیا۔
؎ پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع پر فوج کے 50 آرآر، سی آر پی ایف اور اونتی پورہ پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیاآس پاس رہنے والے رہائشیوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
ادھراونتی پورہ میں 8 گھنٹے کے دوران یہ دوسری جھڑپ ہے۔ حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر ریاض نائکو کے ضلع پلوامہ کے بیگ پورہ گاوں میں آنے کی اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز بشمول راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے مشترکہ طور پر گاوں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا۔














