
ریاض(ویب ڈیسک ) گزشتہ روز ایک سعودی اخبار میں یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشادکی جانب سے تمام مساجد
کے ائمہ کرام کو عید کے دن تکبیریں بلند کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اس خبر پر لوگوں کی جانب سے بہت خوشی کا اظہار کیا گیا تھا۔ تاہم وزارت اسلامی امور کی جانب سے اس خبر پر ردِعمل سامنے آ گیا ہے۔
وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی اخبار میں مساجد میں نماز عید کی تکبیریں بلند کرنے کی خبر بنیاد ہے۔وزارت کی جانب سے مساجد کے آئمہ کو ایسی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی۔ سب سے پہلے اس بے بنیاد خبر کو ایک مقامی اخبار نے شائع کیا، جس کی تصدیق کیے بغیر دیگر ویب سائٹس نے بھی اسے شائع کر دیا اور پھر یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔عوام صرف وزارت کی سرکاری ویب سائٹ سے ہی رجوع کیا کریں۔














