
مدینہ منورہ (ویب ڈیسک) مسجد نبوی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ اور دیگر فرض نمازوں کے لیے مسجد نبوی عام نمازیوں پر پابندی تھی، ہے
اور تاحکم ثانی برقرار رہے گی۔
سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق مسجد نبوی کیانتظامیہ نے یہ وضاحت سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان اطلاعات کی تردید میں جاری کی ہے جن میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ سعودی حکومت نے مسجد نبوی کے دروازے عام نمازیوں اور زائرین کے لیے کھول دیے ہیں۔
قبل ازیں سعودی حکومت نے 26 مئی کو اعلان کیا تھا کہ ملک بھر کی تمام مساجد جمعہ اور دیگر فرض نمازوں کے لیے اتوار 31 مئی سے کھول دی جائیں گی،البتہ اس سلسلے میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی کا تذکرہ نہیں کیا گیا تھا کیونکہ اسلامی دنیا کی یہ دونوں مقدس مساجد جمعہ اور دیگر فرض نمازوں کے لیے مسلسل کھلی ہوئی ہیں، یہاں عام نمازیوں کی آمد پر پابندی ہے اور دونوں مساجد کا عملہ اور سکیورٹی فورس کے اہلکار ان میں نمازیں ادا کررہے ہیں۔





































