نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا جس سے نکاح ہوا وہ کون ہے ؟

برمنگھم ( ویب ڈیسک )نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا نکاح عصر ملک سےہو گیا۔

نکاح کی تقریب برمنگھم میں ہوئی ،جس میں دونوں کےخاندانواں کے افراد نےشرکت کی ۔ذرائع کےمطابق عصر ملک کا تعلق لاہور کی پنجابی فیملی سےہے اوروہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں جنرل منیجر ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عصر ملک اور ملالہ یوسف زئی کی دو سال سےدوستی تھی کو شادی کےبندھن میں تبدیل ہو گئی ہے ۔
ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کی اطلاع نکاح کی تصاویر ٹوئیٹر پر جاری کر تے ہوئے دی۔ملالہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ ان کیلئے اہم ترین موقع ہے ،عصراور ان کا نکاح ہو گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رخصتی دنوں خاندانوں کی باہمی مشورے کے بعد ہوگی ۔