پاکستان سے انڈیا جانےوالی سیما حیدر کے ہاں گیارہ ماہ میں دوسرے بیٹے کی پیدائش

ممبئی :غیر قانونی طور پر پاکستان سے بھارت منتقل ہونے والی سیما حیدر ایک بار پھر ماں بن گئی

ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیما حیدر اور ان کے بھارتی شوہر سچن مینا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ماں اور نومولود دونوں خیریت سے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ 11 ماہ کے دوران یہ ان کا دوسرا بچہ ہے۔ اس سے قبل 15 مارچ 2025ء کو سیما حیدر نے ایک بیٹی کو جنم دیا تھا۔
منگل کے روز اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد سیما حیدر اپنے گھر ربھوپورہ واپس پہنچیں جہاں اہلِ خانہ نے نومولود کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ بیٹے کی پیدائش پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں جبکہ پڑوسیوں نے بھی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ سیما حیدر اپنے چار بچوں کے ہمراہ 2023ء میں پاکستان سے نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئی تھیں۔ بعد ازاں انہوں نے بھارتی ریاست اتر پردیش کے رہائشی سچن مینا سے شادی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی ملاقات 2019ء میں ایک آن لائن گیم کے ذریعے ہوئی تھی۔ابتدا میں ہونے والی گفتگو وقت کے ساتھ قربت میں بدلی اور بالآخر دونوں نے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔