
راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اورنیوزی لینڈ کےمابین آج جمعہ سےشروع ہونےوالے پہلے ون ڈے میچ کے لیے دونوں ٹیموں کے
12 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
پہلے ون ڈے میچ کیلئے پاکستانی سکواڈ کے کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان، فخر زمان، افتخار احمد، امام الحق، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، حارث رؤف، حسن علی،شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ سکواڈ میں ٹام لیتھم (کپتان) (وکٹ کیپر)، فن ایلن، ہمیش بینیٹ، ٹام بلینڈل (وکٹ کیپر)، ڈگ بریسوسیل، کولن ڈی گرینڈہوم، جیکب ڈفی، میٹ ہنری، اسکاٹ کگلیجن، کول مکانچی، ہنری نکلس، اعجاز پٹیل، راچن رویندرا، بلیر ٹکنر اور ول ینگ شامل ہیں۔














