اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی-20 ٹورنامنٹ 15 ستمبر سے بگٹی سٹیڈیم کوئٹہ
میں شروع ہو گا۔ ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سنٹرل پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، ناردرن اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں شامل ہیں اور ٹورنامنٹ 22 ستمبر تک جاری رہے گا۔
آٹھ روزہ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر پندرہ میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن سنٹرل پنجاب اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچز شیڈول کے مطابق 15 ستمبر کو بلوچستان کا مقابلہ خیبر پختونخوا سے اور سنٹرل پنجاب کا مقابلہ سندھ سے ہوگا۔ 16ستمبر کو ناردرن کا مقابلہ سدرن پنجاب سے اور بلوچستان کا مقابلہ سندھ سے ہوگا17 ستمبر کو خیبر پختونخوا بمقابلہ سدرن پنجاب اوربلوچستان بمقابلہ سینٹرل پنجاب ہوگا۔ 18 ستمبر کو خیبر پختونخوا کا مقابلہ سندھ سے اور سنٹرل پنجاب کا مقابلہ سدرن پنجاب سے ہوگا۔ 19 ستمبر کو ناردرن بمقابلہ سندھ اور خیبر پختونخوا بمقابلہ سینٹرل پنجاب ہوگا۔ 20 ستمبر کو بلوچستان بمقابلہ ناردرن اور سندھ بمقابلہ سدرن پنجاب ہوگا۔21ستمبر کو ناردرن بمقابلہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان بمقابلہ سدرن پنجاب ہوگا جبکہ22 ستمبر کو ناردرن اور سنٹرل پنجاب کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔
سنٹرل پنجاب کی قیادت سیف بدر جبکہ فراز علی کو سندھ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے. بلوچستان کی قیادت جلات خان جبکہ زوہیب خان اور عمر مسعود بالترتیب خیبر پختونخوا اور ناردرن کی کپتانی کریں گے۔سدرن پنجاب کی قیادت عمر صدیق کریں گے۔ ان چھ ٹیموں میں شامل تمام ارکان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 11 ستمبر کو کو ئٹہ کیمقامی ہوٹل میں پہنچنے پر کی جائے گی۔