اسکوائش ٹورنامنٹ 14اگست تا 21اگست تک کراچی میں ہوگا

کراچی (اسپورٹس ڈیسک )کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے اعلان کیا ہے کہ 14اگست سے 21اگست تک کراچی میں کمشنر 

 کراچی کپ اسکوائش ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ی
ہ اعلان انہوں نے اپنے دفتر میں شاہ فیصل کالونی ضلع کورنگی کے رہائشی اورمسلسل 3انڈر 13 قومی اسکوائش ٹورنامنٹس کے چیمپئن حذیفہ شاہد کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالئے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ راجہ طارق چانڈیو ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل کمشنر آفس عابد قمر شیخ ،اسسٹنٹ کمشنر ریونیوپیرل چانڈیوکے علاوہ نوید عالم کو چ پاکستان نیوی ،پرسنل سیکرٹری احمر پاشا کے علاوہ کوآرڈینٹر اسپورٹس کمشنر کراچی غلام محمد خان اور دیگر بھی موجودتھے ۔
کمشنر کراچی کے کہا کہ میں انتہائی مسرت کے ساتھ حذیفہ شاہد آپ کو اس عظیم کارنامے پر مبارکباد دیتا ہوں اور یہ اعلان کرتا ہوں کہ میں اور کمشنر آفس آ پ کے ہر مسئلے کے حل کے لئے موجود ہیں اور میں کسی منصب پر ہوں آپ مجھ سے اپنے مسائل کا حل کرواسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ آپ دنیا میں اپنے ملک پاکستان نام خوب روشن کریں اور دنیائے اسکوائش میں جو نام پاکستان کا تھا اس کو دوبارہ اسی مقام پر لانے کی بھرپورکوشیش کریں۔