
جوہانسبرگ (اسپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 17 رنز سے شکست دے دی۔
جنوبی افریقہ کے 342 رنز کے ہدف میں قومی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنا سکی ۔
فخر زمان اپنی شاندار اننگز میں 193 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فخر زمان کی اننگز میں 18 چوکے شامل تھے۔ بابر اعظم 31 رنز ،آصف 19 اور فہیم 11 رنز بنائے ۔
شاہین ،حسنین اور فہیم نے ایک ایک حارث رؤف نے 3وکیٹیں حاصل کیں ۔
جنوبی افریقہ کے وان ڈیوس 60 کلاسن 11 رنز بنا سکے ،ٹمبا بیووما نے 92 رنز بنائے ،ایزرچ نورجنے تین کھلاڑی آؤت کیے ۔ٓ
جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے میچز ایک ایک پوائنٹ سے برابر ہوگیا ،فیصلہ کن آخری ون ڈے سنچورین میں ہوگا ۔














