نیشنل انڈر19 ٹورنامنٹ، سدرن پنجاب کو سندھ پردوسری اننگز کی برتری

لاہور(اسپورٹس ڈیسک ):سدرن پنجاب اور سندھ کی انڈر 19 ٹیموں کے مابین مریدکے کنٹری کلب میں جاری

تین روزہ میچ میں سدرن پنجاب نے دفاعی چیمپئن سندھ کے خلاف دوسری اننگز میں 43 رنز کہ برتری حاصل کر لی ہے جبکہ اس کی ابھی 9 وکٹیں باقی ہیں۔ میچ کے دوسرے روز خراب روشنی کے باعث صرف 48 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔عزیر ممتاز 30 اور محمد شہزاد 13 کے انفرادی اسکور سے میچ کے آخری روز سدرن پنجاب کی جانب سے ایک وکٹ کے نقصان پر 67 رنز سے کھیل کا دوبارہ آغاز کریں گے۔
اس سے قبل سدرن پنجاب نے 18 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 78 رنز سے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو فاسٹ با?لر طاہر حسین اور اسپنر فیصل اکرم نے میچ کے دوسرے روز قدرے بہتر باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا۔ سندھ کی پوری ٹیم 207 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی، طاہر حسین نے 5 جبکہ فیصل اکرم نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
سدرن پنجاب کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 56.1 اوورز میں 183 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی تھی۔دوسری جانب جڑواں شہروں میں ہونے والی بارش کی وجہ سے وہاں شروع ہونے والے دونوں میچوں میں دن کے لیے مقررہ اوورز کا کھیل ممکن نہ ہوسکا۔ خراب روشنی اور آﺅٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث ایوب پارک گراﺅنڈ راولپنڈی میں ناردرن اور بلوچستان کے مابین جاری میچ کے پہلے روز صرف 21 اوورز کا کھیل ہی ہوسکا
۔ناردرن نے بلوچستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنائے تھے کہ میچ خراب روشنی کے باعث روک دیا گیا جو بعدازاں شروع ہی نہ ہوسکا۔عبدالفصیح 40 اور مبصر خان 7 رنز سے میچ کے دوسرے روز کا آغاز کریں گے۔بلوچستان کے حکمت اللہ 2 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ادھر شالیمار گراﺅنڈ اسلام میں سنٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان جاری میچ کے پہلے روز 51 اوورز کا کھیل ہوا، جہاں سنٹرل پنجاب نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنالیے ہیں۔
پانچوں کھلاڑیوں کو کے پی کے اسپنر ذیشان احمد نے آﺅٹ کیا۔پہلے روز سنٹرل پنجاب کے اوپنر شاو یز عرفان 66 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ کپتان محمد حریرہ 40 اور بلال منیر صفر کے انفرادی اسکور سے میچ کے دوسرے روز کا آغاز کریں گے۔