بلائنڈ کرکٹ ٹی20سپر لیگ میں پنجاب اور سندھ نے اپنے میچزجیت لئے

اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)پی بی سی سی بلائنڈ کرکٹ ٹی۔20 سپر لیگ نے پنجاب اور سندھ نے اپنے اپنے میچزجیت لئے۔ پیر کو پی

سی بی کرکٹ سٹیڈیم ایبٹ آباد میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پنجاب نے بلوچستان کو سات وکٹوں شکست دی۔ بلوچستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 186 رنز سکور کئے۔ احتشام الحق 84 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ ظفر اقبال نے 30 رنز بنائے۔ نثار علی نے تین اور محمد شاہزیب نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں پنجاب کی ٹیم نے 18.1 اوور میں مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
نثار علی نے 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ دوسرے میچ میں سندھ نے خیبرپختونخوا کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔ خیبرپختونخوا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔ ہارون خان 75 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ طلحہ 47 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔
سندھ ننے جواب میں مطلوبہ ہدف 14.4 اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ معین اسلم 52 اور محمد ایاز 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ہارون خان نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ ایونٹ میں بلوچستان اور سندھ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔