ویسٹ انڈیز ،پاکستان ویمن ٹیموں کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج

اینٹیگوا(اسپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی -20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا

بین الاقوامی میچ آج بدھ کو سر ویوین رچرڈز سٹیڈیم ، نارتھ سانڈ ، اینٹیگوا میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم ان دنوں ویسٹ انڈیز کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی-20میچوں کی سیریز کے علاوہ 5ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں میزبان ٹیم کی قیادت سٹیفنی ٹیلر کریں گی۔
تین ٹی-20میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 2 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 4جولائی کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے تمام میچز اینٹیگوا میں کھیلے جائیں گے۔