
پروویڈنس (ویب ڈیسک) بھارت ویمن نے تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 7 وکٹوں سے ہرا کر
پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلیہے۔
فاتح ٹیم نے 60 رنز کا ہدف بآسانی 16.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ویسٹ انڈیز میں پروویڈنس کے مقام پر کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان ٹیم کی کپتان انیسا محمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کی جو غلط ثابت ہوا۔
ویسٹ انڈین ویمن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر بمشکل 59 رنز بناسکی، بھارتی باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کے باعث اس کی 9 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں۔ چیڈیئن نیشن اور ہنری نے 11، 11 رنز بنائے، بھارت ویمن کی طرف سے دیپتی شرما اور رادھا یادیو نے دو، دو جبکہ انوجا پاٹل، پوجا، کور، پونم نے ایک ایک کھلاڑیو کو آؤٹ کیا۔
جواب میں بھارتی ویمن ٹیم نے مطلوبہ 60 رنز کا ہدف 16.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جمیما ناقابل شکست 40 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں۔ ہیلی میتھیوز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جمیما کو عمدہ بلے بازی پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔














