دوسرا ٹی 20 :نیوزی لینڈ ویمن نے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

وہملٹن (اسپورٹس ڈیسک ) نیوزی لینڈ ویمن نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ ویمن کو 5 وکٹوں سے ہرا کر

پانچ میچز کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی، نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کی کپتان سوفی ڈیوائن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 61 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا،
جمعرات کو سیڈن پارک، ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کی کپتان سوفی ڈیوائن نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقن ویمن ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، جنوبی افریقن ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.4 اوورز میں 119 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔
نیوزی لینڈ ویمن کی باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کے باعث جنوبی افریقن ویمن ٹیم کی 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں، میگنن ڈیو پریز 40 رنز بناسکیں، روس میری مائر، لیا تاہوہو نے دو، دو جبکہ سوفی ڈیوائن، جنسن اور کر نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅ ٹ کیا۔
جواب میں نیوزی لینڈ ویمن نے ہدف 18.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کپتان سوفی ڈیوائن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 61 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا انکی اننگز میں 5 فلک شگاف چھکے بھی شامل تھے۔