
اسپورٹس ڈیسک:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نےعالمی چیمپیئن آسٹریلیا کیخلاف 5 ون ڈے میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا.
سیریز کا پہلا میچ 22 مارچ کوکھیلاجائے گا۔
پی سی بی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ سیریز کے 5میچز کے متحدہ عرب امارات میں انعقاد کااعلان کیا ہے جس کےساتھ ہی سیریزکےچند میچز کے پاکستان میں منعقد کیے جانےکی قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔
بورڈ نے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کو 5 میچز میں سے ایک، دو میچز پاکستان میں کھیلنے کی تجویزدی تھی اور پی سی بی کا مؤقف تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز کے کامیاب انعقاد کے بعد اب پاکستان، انٹرنیشنل میچز کے لیے آسٹریلیا کی میزبانی کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
تاہم آسٹریلیا نے اپنے مشیروں کی جانب سے کلیئرنس نہ ملنے پر سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان میں میچز کھیلنے سے انکار کردیا تھا لیکن اس کے باوجود پی سی بی کا اصرار تھا کہ ابھی بھی معاملات طے نہیں ہوئے، تاہم اب پاکستان میں میچز منعقد نہ ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
۔














