
کوئٹہ (رنگ نوڈاٹ کام) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں اورٹیم انتظامیہ پرمشتمل وفد نے
کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اس موقع پر وزیرِاعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کے ساتھ مل کر صوبے میں کرکٹ کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا.
ان کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ندیم عمر کے ساتھ مل کر صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں سے متعلق ایک منصوبہ ترتیب دیں۔
جام کمال کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ مقامی کھلاڑی بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں جس کی بہت خوشی ہے۔
انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ماضی کے عظیم ویسٹ انڈین کھلاڑی سر ویوین ریچرڈز کی موجودگی کو کھلاڑیوں کے لیے سنہری موقع قرار دیا۔














