
کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام ) پاکستان سپرلیگ کے چوتھے سیزن کے آغاز سے قبل شائقین اور مداحوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم انتظامیہ نے ایک انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سےپیغامات کے سافٹ ویئر اسنیپ چیٹ میں ایک فلٹر متعارف کروایا گیا ہے جس کی مدد سے اس ایپ میں آپ اپنی تصویر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ہیلمٹ لگاسکتے ہیں
۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اس فلٹر کا اعلان کیا گیا اور ساتھ ہی ٹیم کے مداحوں کو دعوت دی گئی کہ وہ اس فلٹرکا استعمال کریں ۔اسنیپ چیٹ پر دکھائی دینے والے اس فلٹر کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مداحوں نے بہت پسند کیا ہے۔





































