پشاور زلمی کےکپتان ڈیرن سیمی دورہ پاکستان کےبعدواپس چلے گئے

 

اسلام آباد (رنگِ نوڈاٹ کام ) پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی دورہ پاکستان کے بعد واپس چلے گئے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کو رخصت کیا۔

روانگی سے قبل ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان آپ سب کا شکریہ، آپ سب کا پیار میری  یادوں میں ہمیشہ محفوظ رہے گا۔ مہمان نوازی پر پورے پاکستان اور زلمی فینز کا شکریہ۔

ڈیرن سیمی نے کہاکہ اپنے بھائی جاوید آفریدی اور پشاور زلمی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔جاوید آفریدی نے کہاکہ ڈیرن سیمی کی پاکستان آمدپر تمام زلمی فینز کی جانب سے شکریہ اد کرتاہوں۔