اپنی غلطی سے سبق سیکھ رہا ہوں،سرفرازاحمد

کراچی( رنگ نوڈاٹ کام) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کا کہنا ہے کہ انسان اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے، مجھ سے بھی غلطی ہوئی جس سے سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

 سرفرازاحمد  نے پچھلے ماہ جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز کے ایک میچ کے دوران میزبان ٹیم کے سیاہ فام کھلاڑی پر فقرہ کسا تھا جس پر آئی سی سی نے انہیں چار میچوں کیلئے معطل کردیا تھا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران سرفرازاحمد نے کہا کہ ورلڈ کپ میں کپتانی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

 ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف ہمیں بھرپور تیاری کا موقع ملے گا اور امید ہے کہ عالمی کپ میں پاکستانی ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی۔