سابق کپتان سرفراز احمد کا 10یتیم بچوں کی کفالت کا اعلان

کراچی ( رپورٹ : زین صدیقی )پاکستا ن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے10یتیم بچوں کی کفالت کا

اعلان کردیا ۔ان کا کہنا ہے کہ یتیموں کی کفالت کا حکم اللہ کے بنی حضرت محمد ﷺ نے دیا ہے ۔یتیم کی کفالت کرنے والا قیامت کے نبی پاک محمد ﷺ کے قریب تر ہوگا۔ معاشرے کے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ یتیموں کی کفالت کیلئے آگے آئے ۔
یہ بات انہوں نے الخدمت کراچی کے تحت منعقدہ ” لائیو ٹیلی تھون “ میں خصوصی گفت گو کر تے ہوئے کہی ۔سرفرازاحمد نے الخدمت کو بچپن سے کام کرتا دیکھ رہا ہوں ۔یہ بلاتفریق اوربے لوث عوام کی خدمت کر رہی ہے ۔اس کا کفالت یتامیٰ کا پروگرام شاندار ہے ،لوگوں کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔
سرفرازاحمد نے کہا کہ کراچی کے لوگ فراغ دل ہیں ،وہ نیکی کے کاموں میں بہت خرچ کرتے ہیں ۔انہوں نے اس موقع پر 10یتیم بچوں کی کفالت کا اعلان کیا۔
یاد رہے کہ الخدمت کے تحت کراچی شہر میں 1100یتیم بچوں کی 4,000روپے ماہانہ اور 48,000روپے سالانہ سے کفالت کی جارہی ہے ،سرفراز احمد بھی الخدمت کے کفالت یتامیٰ پروجیکٹ کے تحت 10یتیم بچوں کی کفالت کریں گے ۔