
روم (اسپورٹس ڈیسک) فٹ بال سیری اے 13 جون سے دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ ہے تاہم اس کا آغاز اٹلی کی حکومت
کی منظوری سے مشروط ہے۔
لیگ کی جنرل اسمبلی نے گزشتہ روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس کیا جس میں حکومتی فیصلوں اور طبی پروٹوکول کے مطابق سیری اے کو دوبارہ شروع کرنے کی تاریخ کی منظوری دی گئی ہے۔
رواں ماہ کے شروع میں اطالوی اعلی پرواز پر کلب کے کھلاڑی تربیت کے لئے واپس آئے تھے لیکن کھلاڑی صرف انفرادی طور پر تربیت حاصل کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ 9 مارچ سے سیری اے کے 12 مکمل راو¿نڈز اور چار بقایا فکسچر کے میچز کھیلنے تھے جن کو کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خطرے کی وجہ سے معطل کر دیا گیا تھا۔





































