گرانٹ بریڈ برن اور ثقلین مشتاق کی ہائی پرفارمنس سینٹر میں تقرریاں

اسلام آباد (اسپورٹسڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے گرانٹ بریڈ برن کی ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ اور ثقلین مشتاق

کی بطور ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ تقرری کا ا علان کر دیا ہے۔

یہ تقرریاں، ہائی پرفارمنس سنٹر کی ری اسٹرکچرنگ کا حصہ ہیں جس کا مقصد نوجوانوں، خواہش مند سپورٹ سٹاف اور کھلاڑیوں کو ایک واضح راستہ فراہم کرنا ہے۔ دوسری جانب، 2 سابق ٹیسٹ کرکٹرز کے علاوہ لمز سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے والے، عصر ملک کو ہائی پرفارمنس آپریشنز منیجر مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ کئی ملٹی نیشنل کمپنیز میں کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

تینوں تقرریاں، تعیناتی کے ایک مربوط عمل سے گزرنے کے بعد کی گئی ہیں۔ اس میں امیدواروں کی جانب سے تیار کی گئی پرزینٹیشنز اور پھر ایک اعلیٰ سطح پینل( جس میں کرکٹ کمیٹی کے اراکین بھی شامل تھے) کا ان امیدواروں کا انٹرویو لینا شامل ہے۔ گرانٹ بریڈ برن ستمبر 2018ء سے قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ وہ اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔