وباب ریاض نے گیند چمکانے کیلئے متبادل کا مطالبہ کر دیا

لاہور (اویب ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے گیند چمکانے کے لیے متبادل چیز دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک انٹرویومیں وہاب ریاض نے

کہاکہ گیند چمکانا فاسٹ بولرز کی پہلی ترجیح ہے، وہ گیند نہیں چمکائے گا تو سوئنگ کیسے کرے گا اور اگر بولرز سوئنگ نہیں کر سکے گا تو کیا کرے گا۔
وہاب ریاض نے تھوک سے گیند کو چمکانے پر پابندی کے حوالے سے کہا کہ بولروں کے لیے یہ پابندی مشکل کا باعث بنے گی، لیکن کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے ایسا کرنا ہے تو بولروں کے لیے کچھ متبادل کی اجازت بھی دینی چاہیے، سن کریم ہو یا کچھ اور تاکہ گیند کو چمکایا جا سکے کیونکہ بولرز کا گیند کو چمکانا پہلی ترجیح ہے اور اس کے بغیر گزارا نہیں ہے، پسینہ تھوک کا نعم البدل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پسینے سے چمکانے کا فائدہ تو ہو گا لیکن اتنا نہیں جتنا تھوک سے ہوتا ہے۔ وہاب ریاض نے کہا کہ گیند کو ڈس انفیکٹ کرنے کی بات ہو رہی ہے۔ لیکن اس کا پہلے تجربہ کرنا ہو گا، یہ دیکھنے کے لیے کہ گیند پر کیا اثر پڑتا ہے۔