کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام )پاکستا ن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ برطانیہ میں کورونا
وائرس کی وبا کے باعث حالات اچھے نہیں ہیں، اس لیے حالات بہتر ہوں گے تو قومی برطانیہ کا دورہ کرے گی ۔پاکستان کیلئے گزشتہ 4سال ٹھیک نہیں رہے ۔پاکستان کی بآؤلنگ لائن اسڑونگ ہے ۔
سابق کپتان نے یہ بات الخدمت کراچی کی جانب سے منعقد کیے گئے” لائیو ٹیلی تھون “میں گفت گو کرتے ہوئے کہی ۔سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان کاانگلینڈ کے ساتھ کھیل کا ریکارڈ بہتر ہے ۔پاکستان کی باؤلنگ اچھی رہی ہے اور یہ اب بھی اسڑونگ ہے ۔
سرفرازاحمد نے کہا شاہین آفریدی ،حسن علی ،محمد عباس اچھے باؤلر ہیں ۔2018میں محمد عباس نے اچھا پرفارم کیا ۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا سے کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں ۔برطانیہ کے دورے کا انحصار حالات کی بہتر ی پر ہے ،انہوں نے اپنی قیادت میں کھیلی جانے والے میچز کا بھی ذکر کیا ۔





































