پی ایس ایل 4: فائنل میں کراچی،لاہورکامقابلہ دیکھناچاہتاہوں،وزیراعلٰیٰ سندھ

 کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس  خواہش کا اظہار کیا ہےکہ  پی ایس ایل فور کے

فائنل میچ میں  کراچی کنگز اورلاہورقلندرزایک دوسرے کےمقابل آئیں۔پی ایس ایل کی فرنچائز ٹیم لاہور قلندر کے مالک فواد رانا نے ہفتے کو وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی ۔

فواد رانا نے مراد علی شاہ کو اپنی ٹیم کی 1 نمبر والی اعزازی جرسی بھی پیش کی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

فواد رانا نے پاکستان سپر لیگ کو کراچی لانے میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے گزشتہ برس پی ایس ایل کو اپنایا اور اسے شہرِ قائد کا ایک باقاعدہ حصہ بنایا۔

میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل چوتھے ایڈیشن میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز فائنل میں نیشنل اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہوں گے تو انہیں بہت خوشی ہوگی۔