حلقہ احبا ب قطر کے تحت کڈز فیسٹیول ،کھیلوں کےمقابلوں کا اہتمام

قطر(رنگِ نو ڈاٹ کام ) حلقہ احباب قطر کے تحت” کڈز فیسٹیول “ کا اہتمام کیا گیا،جس میں پاکستانیوں اوران کے بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

فیسٹیول میں کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد ہو ئے جس میں مختلف ریس ،باۤؤنسنگ بال ،باسکٹ بال اور دیگر کھیل شامل تھے ۔الشامل پارک قطر میں میں منعقدہ کھیلوں کے مقابلوں میں 130بچوں نے حصہ لیا۔

مقابلوں میں بچوں اوربڑوں نے اپنی بھرپور دلچسپی اورخوشی کا اظہار کیا ۔فیسٹیول میں حلقہ احبا ب قطر کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔

اس موقع پران کا کہناتھا کہ کڈز فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد پاکستانی کمیونٹی اوران کے بچوں کو مثبت سرگرمیوں اور تفریخ کے مواقع فراہم کرنا تھا ،انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ آئندہ بھی اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا ۔

فیسٹیول میں شریک پاکستانی کمیونٹی نے کہا کہ پروگرام کا انعقاد خوش آئند اورمثبت ا قدام ہے ۔مقابلوں کے اختتام پر پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔