
دبئی:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹیڈ کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے میچ کے 19 ویں اوور میں
کامیابی حاصل کی۔عمر اکمل نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔اسلام آباد یونائیٹیڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو 158 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کے بیٹسمین احمد شہزاد 2 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ روسوو نے بھی صرف 10 رنز اسکور کئے۔ عمر اکمل نے 28 گیندوں پر 44 رنز کی بہترین اننگ کھیلی۔انہوں نے 5 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔
شین واٹسن نے 54 گیندوں پر 81 رنز اسکور کئے۔ انھوں نے 5 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ کپتان سرفراز احمد 14 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔سمیت پٹیل ، رومان رئیس اور ڈیلپورٹ نے 1 ،1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹیڈ کی ٹیم سہیل تنویر کی شاندار بالنگ کے سامنے بڑا اسکور بنانے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ مقررہ 20 اوورز میں اسلام آباد نے 8 وکٹ کے نقصان پر 157 رنز اسکور کئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پہلی ہی گیند پر رونکی سہیل تنویر کا نشانہ بنے۔ شاداب خان بھی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ رضوان حسین صرف 5 رنز بناسکے۔ ڈیل پورٹ کا اسکور 19 رنز حسین طلعت 30 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف ایک رن بناسکے۔آصف علی 36 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ پارنیل نے 41 رنز کی اننگ کھیلی۔ سمیت پٹیل 15 اور کپتان محمد سمیع 2 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سہیل تنویر نے 4 ،فواد احمد نے 3 کھلاڑی آؤٹ کئے۔محمد نواز کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔














