پی ایس ایل4: گلیڈی ایٹرز نے سلطانز کو بھی پچھاڑ دیا

شارجہ ( رنگ نو ڈاٹ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو  8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔

گلیڈی ایٹرز کی فتح میں شین واٹسن اور ریلی روسو کی شاندار نصف سنچریوں نے اہم کردار ادا کیا۔

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے 37 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی،جبکہ جیمز وینس نے 34اور شان مسعود نے18 بنائے۔ملتان سلطانز نے 20اوورز میں سات وکٹیں کھوکر اسکور بورڈ پر 160کا مجموعہ کھڑا کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےبولرز محمد عرفان اور غلام مدثر نے 2، 2 جبکہ محمد نواز، فواد احمد اور سہیل تنویر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں شین واٹسن کے 61 اور ریلی روسو کے ناقابل شکست دھواں دھار67رنز کی بدولت نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے161رنز کا ہدف 19ویں اوورز میں  حاصل کرتے ہوئے سات وکٹوں سے آسان فتح سمیٹ لی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک ایونٹ میں ناقابلِ شکست ہے اور6پوائنٹس کے ساتھ  پوائنٹس ٹیبل پر بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔