لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ پی ایس ایل سےباہر

دبئی :پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر اور لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ انجری کے باعث پاکستان

سپر لیگ سیزن 4 سے باہر ہوگئے ہیں۔محمد حفیظ کی غیر موجودگی میں لاہور قلندرز کی قیادت جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے اے بی ڈی ویلیئر کریں گے۔

کراچی کنگز کےخلاف میچ میں بولنگ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے محمد حفیظ کے انگوٹھے پر گیند لگی تھی۔ ڈاکٹرز کے مطابق آل راؤنڈر کے انگوٹھے کی سرجری ہوگی اور ہڈی جوڑنے کےلیے آپریشن کرنا پڑے گا۔

ڈاکٹرز کی جانب سے محمد حفیظ کو 4 سے 6 ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔