پی ایس ایل میچزکراچی میں ،کرکٹ کےمتوالوں کوجوش وخروش عروج پر

کراچی( رپورٹ:یاسمین صدیقی )پی ایس ایل کےباقی تمام میچر شہرقائد میں منعقد ہوں گے۔

شہرمیں نوجوانوں اورکرکٹ کےمتوالوں کاجوش وخروش بڑھ گیا۔چندروزقبل پی سی بی نے سیکیورٹی ودیگرمسائل کے سبب پی ایس ایل 4کےباقی تمام  میچز لاہور سےکراچی منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا ۔پی ایس ایل کے 8میچز 9مارچ سےنیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوں گے۔ 

میچزکے حوالے سے لوگ نہایت پرجوش ہیں ،کرکٹ کے متوالے ان میچز کو دیکھنے کیلئےبے قرارنظرآرہے ہیں اوراپنی اپنی پسند کی ٹیموں کو حمایت کرتے نظرآرہے ہیں ہوٹلز، ٹی پوائنٹس اورمخصوص میدانوں میں بھی پی ایس ایل میچزدیکھنے کیلئے بڑی اسکرینیں لگانےکی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

کراچی میں پی ایس ایل کیلئےسیکیورٹی کےانتظامات مکمل کرلیےگئے ہیں ،شاہراہ فیصل پرکھلاڑیوں کی تصاویروالے بورڈز آویزاں کیے گئے ہیں،جبکہ مختلف مقامات خصوصاًایف ٹی سی بلڈ نگ کےاطراف کےعلاقے کو برقی قمقموں سےسجایا گیا ہے۔

ایف ٹی سی پل کے نچے ایک مخصوص حصے میں اسٹیڈیم بنایا گیا ہے۔ پل اورپل کے اطراف برقی قمقمے روش کیےگئے ہیں ،جبکہ پل کے نیچےلائٹس کے ساتھ ‘‘ آئی لوکرکٹ ’’انگریزی میں لکھا گیا۔

پوراعلاقہ رات کے وقت جگمگاتا نظرآتا ہے جہاں لوگوں کا رش ہے اورخوب لطف اندوز ہورہےہیں ،وہاں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ کرکٹ میچز کی کراچی میں منتقلی خوش آئند ہے اوروہ ان میچز سے خوب لطف اندوز ہونے کی تیاریاں کرچکے ہیں ۔