
کراچی (رنگ نوڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آپریشنز انٹرنیشنل ذاکر خان
کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں غیرملکی بورڈز کے سربراہوں کو بھی بلایا جا رہا ہے۔ شین واٹسن کا پاکستان آنا بڑی کامیابی ہے۔
کراچی آمد کےبعد میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے ساتھ دبئی میں ون ڈے سیریز کی تیاریاں بھی جاری ہیں ۔پی ایس ایل کے دوران سیکورٹی انتظامات دیکھنے کیلئے آسٹریلوی بورڈ کا سیکیورٹی ایکسپرٹ بھی کراچی آرہا ہے اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ پی ایس ایل کو کامیاب کرایا جائے
۔ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تنازع کے بعد حالات میں تبدیلی آئی ہے اور پاکستان میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد سے انٹرنیشنل کرکٹ کی راہ مزید ہموار ہوگی
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے فائنل دیکھنے کے بارے میں اس وقت کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔














