پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی مزارقائد پرحاضری

کراچی (رنگِ نوڈاٹ کام )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان

ڈیرن سیمی نے فرنچائز کے چمپین کے ہمرا مزار قائد پر حاضری دی ۔

ڈیرن سیمی مزار قائد میں حاضری کے دوران پاکستان کے قومی لباس شلوار،قمیص زیب تن کیے ہوئےتھے،انہوں نےپاکستان کا سبز ہلالی پرچم بھی لہرایا۔

پشاور زلمی کے چئیرمین اور کپتان نےمزار قائد میں حاضری پرعظیم قائد محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کیا جہاں ڈیرن سیمی نے خصوصی طور پر مزار قائد کے ڈیزائن کو

شان دار قرار دیا۔ڈیرن سیمی نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح پاکستان کے عظیم رہنما تھے اور ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل کرکے کسی بھی شعبے میں کامیابی ممکن ہے

اس موقع پر چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ شہر قائد میں پی ایس ایل کے میچوں کا انعقاد ایک تاریخی موقع ہے.قبل ازیں پشاورزلمی کی ٹیم ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں

کے لیے کراچی پہنچی تھی۔