پی ایس ایل 4: میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز49 رنزسےہرادیا

کراچی (رنگَ نوڈاٹ کام )پاکستان سپر لیگ 4 کے میچ میں اسلام آباد

یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو باآسانی 49 رنز سے شکست دیدی۔پی ایس ایل 4 کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا جہاں میچ میں ایک اور ریکارڈ بن گیا، دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 427 رنز بنائے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 49 رنز سے مقابلہ جیت کر ایونٹ کی چھٹی بڑی فتح حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے 239 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز ہی بناسکی، سہیل اختر 34 گیندوں پر 5 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 75 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، فخر زمان نے 20 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 3 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔

اینٹن ڈیوسیچ 18، رکی ویسلز 20، حارث سہیل صفر، ڈیوڈ ویز 12، آغا سلمان 2، شاہین شاہ آفریدی ایک اور حارث رؤف 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، لیمی چین 6 اور راحت علی ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے 4 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس سے قبل روی بوپارہ 16 اور عمر گل 24 رنز دے کر ایک اننگز میں اتنی ہی وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

کیمرون ڈیل پورٹ کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، اس فتح کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے ساتھ ٹاپ 4 ٹیموں میں شامل ہوگئی ہے، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنیوالی ٹیم فائنل فور میں شامل ہوگی۔