کرکٹ کے متوالوں کا جنون سرچڑھ کر بولنےلگا

کراچی(رپورٹ :یاسمین صدیقی)پی ایس ایل 4 کے کراچی میں ہونے

والے پہلے میچ میں کرکٹ کے متوالوں کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا۔نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والا اسلام آباد یونائیٹڈ اورلاہورقلندرز کا میچ دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑے تعداد امڈ آئی ۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ شام 7 بجے شروع ہوا،جبکہ لوگوں کی جانب سے اسٹڈیم پہنچنے کا عمل سہ پہر ہی سے شروع ہو گیا تھا ۔

لوگوں کی کثیر تعداد نے شہر قائد میں میچ مختلف مقامات پربڑی اسکرینوں پر دیکھااوراس میچ سے خوب لطف اٹھایا ،میچ دیکھنے والوں میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 نیشنل اسٹیڈیم اور اس کےگردو نواح میں سیکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ شائقین کوواک تھر گیٹ کے ذریعے اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت دی گئی ،شائقین نے دوسے میچز بھی دلچسپی ظاہر کی۔

 

۔